محبت میں ناکامی پر فائرنگ کر کے لڑکی زخمی کرنیوالاملزم گرفتار

محبت میں ناکامی پر فائرنگ کر کے لڑکی زخمی کرنیوالاملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس اے پولیس کی کارروائی۔محبت میں ناکامی پر 24سالہ لڑکی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم شرافت علی نے ڈیڑھ سال قبل کسی اور سے شادی کرنے کی رنجش پر لڑکی پر فائرنگ کی دی تھی۔ جس کے نتیجے میں لڑکی شدید زخمی ہو گئی اور اس کی شادی بھی منسوخ ہو گئی تھی۔
ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا اورلاہور شہر کے مختلف علاقوں میں روپوش رہا۔ علاوہ ازیں ملزم نے 2سال قبل کاہنہ میں PSOپمپ پرمعمولی تلخ کلامی پر ورکرکو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔ جبکہ اشتہاری ملزم کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں

مزید :

علاقائی -