پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے ہر ونگ میں فوکل پرسن مقرر

پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے ہر ونگ میں فوکل پرسن مقرر

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر اور ایس پی ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر نے بھی شرکت کی۔ ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک نے اہلکاروں کی ویلفیئر پر سی سی پی او لاہور کو بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر سی سی پی اولاہور ذوالفقارحمید نے ہدایت کی کہ اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے تمام ونگز میں فوکل پرسن مقرر کئے جائیں پینشن کیسز، ڈوری کیسز، سکالرشپ کسی بھی قسم کے واجبات کی تاخیر پر متعلقہ فوکل پرسن ذمہ دار ہوگا۔ ریٹائرمنٹ، دوران سروس وفات اور شہادت کیسز میں فوکل پرسن خود اہلکاروں اور فیملیز سے رابطے کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پینشن سمیت ویلفیئر کے پینڈنگ کیسز کو جلد از جلد نمٹانے جائیں۔ لیاقت علی ملک نے اجلاس کو بتایا کہ ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل اہلکاروں کو ضروری کاغذات کی تکمیل کیلئے چودہ یوم رخصت دی جارہی ہے۔ پینشن، سکالرشپ، جہیز فنڈز، انشورنس کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ رواں سال 11 سو سے زائد اہلکاروں اور فیملیز کی ویلفیئر کو یقینی بنایا گیا۔

مزید :

علاقائی -