ڈکیتی میں ملوث 4ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ڈکیتی میں ملوث 4ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 4ملزمان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایا کہ نصیرآباد کے علاقہ میں دوران ڈکیتی ملزمان نے موٹرسائیکل چھیننے کے ساتھ دو عدد موبائل اور 65 ہزار روپے نقدی بھی چھینی،ملزمان سے تفتیش اور ڈکیتی کیا گیا مال برآمد کرناہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزمان سے برآمدگی کے لئے ملزموں کا 10دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزموں کو 5روز کے لئے پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -