ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فرضی مشقیں

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فرضی مشقیں

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی زیر نگرانی کیو آر ایف، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، ڈولفن سکواڈ، اسپیشل برانچ، کرائم سین یونٹ،ریسکو 1122اور بم ڈسپوزل سکواڈنے موک ایکسرسائز میں شرکت کی۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس، آر آئی لائن محمد نعمان اور لائن آفیسر محمد شاہد بھی اس موقع پرموجود تھے۔آر آئی لائن حافظ محمد نعمان نے ایلیٹ فورس کے دستوں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کا کہنا تھا کہ حاضر دماغی، مربوط کوآرڈینیشن سے کسی بھی چیلنج اور ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔موک ایکسرسائز کے انعقاد کا مقصد فورسز کوہمہ وقت چاک و چوبند رکھنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس کا شمار پاکستان کی بہترین سیکیورٹی فورسز میں ہوتا ہے۔ تمام کوئیک رسپانس فورسز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید سامان فراہم کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -