گرین ٹاؤن، کاہنہ اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی, طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں احمد سے چار لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، گرین ٹاؤن کے علاقہ میں علی کے اہل خانہ سے پانچ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان,راوی روڈ کے علاقہ میں شیراز سے چار لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان, برکی کے علاقہ میں عابد کے گھر سے تین لاکھ روپے کے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، شاہدرہ میں جمیل کے گھر سے چار لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، لٹن روڈ کے علاقہ میں جنید کے اہل خانہ سے تین لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، اکبری گیٹ کے علاقہ میں راشد کے گھر سے تین لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ملت پارک کے علاقہ میں عمران سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، لاری اڈہ میں عمران سے 70 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ڈیفنس،گارڈن ٹاون،لٹن روڈ سے گاڑیاں، ملت پارک،لوئر مال،نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔