شوہرنے بیوی مارڈ الی، مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق

  شوہرنے بیوی مارڈ الی، مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق

  

مظفرگڑھ، میلسی، رحیم یارخان(نامہ نگار، نمائند ہ پاکستان، بیورو رپورٹ) مظفرگزھ کے قصبہ کرم داد قریشی کی بستی گل قائم مستوئی میں شوہر نے ساتھیوں کی مدد سے بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹکا کر مار ڈالا، شوہر سمیت 4 افراد پر مقدمہ درج کرلیاگیاہے تفصیل کے مطابق مظفرگزھ کے قصبہ کرمدادقریشی کے تھانہ قریشی کے نواحی علاقے موضع گل قائم مستوئی کے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

رہائشی مجاہد حسین ولد غلام فرید نے اپنے ساتھیوں محمد اکمل ولد مصری خان، غلام فرید ولد اللّٰہ بخش۔ شاہد ولد غلام فرید کی مدد سے اپنی بیوی امیر مائی جو ایک بیٹی کی ماں بھی تھی کے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹکا کر اس کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ قریشی زاہد محمود خان لغاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے۔ اسی اثناء میں ڈی ایس پی صدر سرکل غلام اکبر چائڈیہ بھی موقع پر پہنچے گیا۔ مقتولہ امیر مائی کے والد محمد نواز نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجاہد حسین نے میری بیٹی پر تشدد کرنا معمول بنا رکھا تھا۔ آج میری بیٹی کو ظلم کے ساتھ جان سے مادیا۔ پولیس نے موقع کی صورتحال اور شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے مقتولہ امیر مائی کے والد سمیت ورثاء کو فوری انصاف دلانے کیلئے یقین دلایا۔ ڈی ایس پی صدر غلام اصغر خان چائڈیہ نے ایس ایچ او زاہد محمود خان لغاری کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ہدایت کی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد والد محمد نواز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش شروع کردی ہے۔میلسی میں ٹریفک حادثات میں ایک 9سالہ لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے محلہ ہری پورہ میلسی کا رہائشی 9سالہ لڑکا محمد احمد نہر سے نہا کر اپنے گھر جا رہا تھا کہ جب وہ ٹول ٹیکس کے قریب پنچا تو لاہور سے بہاولپور جانے والی تیز رفتاربس نے اسے کچل ڈالا جسے زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی پہنچایا گیا جہاں وہ مہلک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا بچے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا تھانہ سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کر دی جبکہ بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا علاؤہ ازیں علی الصبح نذیر احمد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فتح پور روڈ جارہا تھا کہ چھتانیہ کے قریب دودھ والی تیز رفتار گاڑی نے اسے روند ڈالا جو شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اس دوران ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔رنگپورکے قریب اڈا جام والا پر ٹرک سوزوکی مہران کار پر چڑھ دوڑا,کار میں سوار تحصیل چوبارہ کے علاقہ کنل کھوکھراں کے رہائشی محمد سجاد کھوکھر اور ملک دین پٹھان موقع پر جاں بحق ہو گئے, اطلاع ملتے ہی رنگ پور ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال رنگپور منتقل کردیاہے۔ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 25 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا، صادق آباد کا رہائشی 25 سالہ امان اللہ اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر کاٹتے ہوئے وہ موٹر سائیکل سلپ ہو گیا اور وہ سر کے بل سڑک پر جا گرا اور شدید زخمی ہو گیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا.ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -