ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزم پکڑے گئے

ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزم پکڑے گئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ انوسٹی گیشن پویس نے کارروائی کے دوران ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگ کے سرغنہ تنویر عرف شرلی اور اس کے 2ساتھی پرویز اور عبداللہ کو گرفتار کر کے ملزمان سے نقدی، موٹر سائیکل،موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اورچوری کی متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے۔انچارج انویسٹی گیشن لٹن روڈ حسن رضانے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مددسے گرفتارکیا۔

مزید :

علاقائی -