حکومت مالی مشکلات کے باوجود عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرے گی، منصوراحمد خان

      حکومت مالی مشکلات کے باوجود عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرے گی، ...

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت مالی مشکلات (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

کے باوجود عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے, جبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کس طرح مسائل حل کرے گا اس بارے ان کی رائے محفوظ ہے, خان گڑھ میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کٹ لگایا گیا ہے, اراکین اسمبلی کے فنڈز بھی کورونا فنڈ میں دے دئیے گئے ہیں, جس کی وجہ سے ممبران اسمبلی کو اپنے حلقہ کے عوام کے زبردست دباؤ کا سامنا ہے, اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, سینئر صحافی ملک نذیر سندیلہ, ملک زاہد حسین سندیلہ, جام محمد سلیم, ملک یسین اور دیگر بھی موجود تھے, نواب زادہ منصور خان نے کہا کہ بجٹ کی منظوری کے باوجود عوام روزہ رکھیں, امسال ترقیاتی بجٹ نہ ہونے کے برابر ملے گا, جبکہ صوبہ کی ریونیو وصولی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

منصورخان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -