پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 766 ٹریفک حادثات

پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 766 ٹریفک حادثات

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 766 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا۔حادثات میں 450 افراد شدید، 344 معمولی زخمی ہوئے۔حادثات میں 68فیصد تعدادموٹر سائیکل سواروں کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 345 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 24 مسافر 355 اور 115 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 182 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 180 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 65 حادثات میں 69 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 58 حادثات میں 57 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

ٹریفک حادثات کے کل815متاثرین میں 685مرد اور130خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 152افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 443 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 220 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔حادثات میں 662موٹر سائیکلز، 85 آٹو رکشے، 58 موٹر کاریں، 19 وین 10 مسافربسیں، 23 ٹرک اور 114 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -