میونسپل کمیٹی لیاقت پور، درجہ چہارم کاملازم لوٹ مار میں سب سے آگے

میونسپل کمیٹی لیاقت پور، درجہ چہارم کاملازم لوٹ مار میں سب سے آگے

  

لیاقت پور(تحصیل رپورٹر) میونسپل کمیٹی لیاقت پور میں درجہ چہارم کی سیٹ پر تعینات دستگیر نے اپنے آفیسران کے نقش(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

قدم پر چلتے ہوئے بوگس پلاٹوں کے نام پر غریبوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے دستگیرمیونسپل کمیٹی لیاقت پور میں تعینات ہے مدعی محمد اشرف نے بتایا کہ دستگیر نے مجھے 15لاکھ روپے میں 7مرلہ کا پلاٹ نمبر 18عقب واپڈاکالونی ہاؤنگ اسکیم دیاپلاٹ 7مرلہ بارے جب بلدیہ ریکارڈ میں چھان بین کرائی تو پلاٹ جعلی و بوگس ثابت ہوا پیسے 15لاکھ روپے دستگیر نے وصول کرلیے لیکن پلاٹ وہاں موجود نہ تھا بعد میں دستگیر کے بارے میں کئی مزیدبوگس پلاٹس فروخت کرنے کا بھی انکشاف سامنے آیا جس پر میں نے دستگیر سے رابطہ کیا تو انہوں نے لیت و لعل سے کام لینا شروع کردیا جب میں نے محلے اور علاقے کے لوگوں سے شکایت کی اور پیسے واپسی کا مطالبہ کیا تو دستگیر دھمکیوں پر اتر آیا کہ آئندہ کسی کو شکایت کی تو جان سے ماردوں گاشہری محمد اشرف نے چیئرمین قومی احتساب بیورونیب اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فراڈیہ دستگیر کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے میری رقم مجھے واپس دلائی جاوے یا پلاٹ دیا جائے۔

درجہ چہارم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -