مختلف جرائم میں ملوث203ملزم گرفتار،ہفتہ وار رپورٹ

مختلف جرائم میں ملوث203ملزم گرفتار،ہفتہ وار رپورٹ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث203ملزمان گرفتار کرلئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے08 ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے18 پسٹلز،01رائفل اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے15ملزمان کے قبضہ سے09کلوگرام سے زائد چرس،01 کلو گرام افیون اور160 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران10 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم برآمد کی گئی۔

چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب18اشتہاری جبکہ 34 عادی مجرمان کوگرفتارکیا گیا۔

پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر76ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -