جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، سلیکشن بورڈ میں بے ضابطگیاں، تفصیل گورنر کو ارسال

  جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، سلیکشن بورڈ میں بے ضابطگیاں، تفصیل گورنر کو ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو کے رہائشی ڈاکٹر سید ارشاد حسین نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے سلیکشن بورڈ (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

میں شدید بے قاعدگیوں کے خلاف ایک اپیل گورنر پنجاب کو ارسال کی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ گورنر پنجاب کی ہدایت کے باوجود 5سال کے بعد انٹرویوکرانے پر بھی یونیورسٹی انتظامیہ سلیکشن بورڈ پینل اپنے قوانین کے مطابق نہیں بنا سکیں اور من پسند ویٹرنری کے شعبے سے منسلک ماہرین کو پینل میں شامل کیا،حالانکہ گورنر کی ہدایت کے مطابق شعبہ فارمیسی کے 2ماہرین کو شامل کرنا ضروری تھا، مزید برآں انٹرپول بورڈ میں متنازع انٹرپول کے امیدوار ڈاکٹر اختر رسول کو بھی شامل کیا گیا جو کہ یونیورسٹی کے قوانین کے خلاف ہے، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سلیکشن بورڈ کی وجہ سے ان کی حق تلفی ہوئی ہے اور انہوں نے گورنر پنجاب سے اپیل کی ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت جاری کریں کہ وہ ان کے اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹ پر تقرری نامہ جاری کریں، کیونکہ انٹرویو بورڈ کی تعیناتی یونیورسٹی کی ذمہ داری تھی جس کو انہوں نے غلط استعمال کیا جو کہ اختیارات کا بے دریغ غلط استعمال اور شدیدبد انتظامی ہے۔

ارسال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -