ملتان‘14فارمیسز کرونا سے بچاؤ کی میڈیسن رکھنے کی پابند، فہرست ریلیز

        ملتان‘14فارمیسز کرونا سے بچاؤ کی میڈیسن رکھنے کی پابند، فہرست ریلیز

  

ملتان (وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈرگ افسران نے ضلع بھر(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے استعمال ہونے والی ادویات کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے 14 فارمیسی میں ادویات کا اسٹاک موجود رکھنا لازمی قرار دے دیا ہے۔اس حوالے سے 14 فارمیسز کے نام جاری کردیے گئے ہیں۔جو ہر وقت کورونا وائرس سے متعلق آستعمال ہونے والی ادویات کا اسٹاک موجود رکھے گا۔ان میں نشتر روڈ پر واقع میڈیکل سٹور پر احسن میڈیسن کمپنی۔اور کینٹ روڈ پر واقع احسن میڈیسن کمپنی۔نشتربروڈ میڈیسن سٹی۔بوسن روڈ پر جاوید فارمیسی۔خانیوال روڈ ڈاکٹر فارمیسی۔ٹی چوک میڈیکس پلس فارمیسی۔ممتاز آباد مسلم فارمیسی۔بامن چوک سلمان میڈیکل سٹور۔پرانا شجاع آباد روڈ پر واقع ہائی ٹیک۔بوسن روڈ پر ملتان فارمیسی۔ماڈل ٹاؤن چوک احسن میڈیسن کمپنی۔بوسن روڈ پر ڈبل اے فارمیسی۔ریلوے روڈ پر نشتر میڈیکل سٹور اور چوک فوارہ پر واقع حسن رشید میڈیکل سٹور کے نام شامل ہے۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -