رشوت کیوں نہیں دی، تھانیدار کا ٹارچر سیل میں درزی پر وحشیانہ تشدد

  رشوت کیوں نہیں دی، تھانیدار کا ٹارچر سیل میں درزی پر وحشیانہ تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شجاع آباد(تحصیل رپورٹر)پولیس ناکے پر چند روپے رشوت نہ دینے پر تھانہ صدرکے وحشی تھانیدار کا غریب درزی پر نجی ٹارچرسیل میں وحشیانہ تشد د نتہا کردی تفصیل کے مطابق گوئیں کوٹھی کے رہائشی غریب درزی شبہازنے صحافیوں کو بتایاکہ وہ دوکان سے بازار کی طرف اپنی دوکان کا سامان لینے جارہاتھا کہ راستے میں پولیس نے ناکہ لگاہواتھا مجھے ناکے پر روکا گیا او مجھ سے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

چند روپے رشوت طلب کی گئی میری جیب میں دھاگہ لینے چند سکے لائے موجود تھے ناکے پر موجود تھانیدار عامر جوئیہ طیش میں آگیا اور مجھے گاڑی میں تشدد کرتا ہوا نجی ٹاچر سیل لے گیا اور ایک پرائیوٹ شخص جسے تھانیدار رانا نواز کے نام سے پکار رہاتھا دونوں نے مل کر مجھ پر وحشیانہ تشدد شروع کردیاجس سے میری حالت غیر ہوگئی انہوں نے کہااگر کسی کو بتایا تودوبارہ اٹھا تشدد کریں جوکہ تمہاری سات نسلیں یار رکھیں گئی اور ملسل مجھے اور میرے اہل خانہ کو دھمکی دے رہاہے اگر تشدد بارے کسی کو بتایا تومیں تمہارے سارے خاندان کو سنگین نوعیت کو مقدمات میں پھنسا دوں گا پھر سارا خاندان عمر بھر جیل کی ہوا کھانے گئے غریب درزی شبہاز نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ غریب کب تک انصاف کے لیے ان وحشی پولیس والوں کے تشددکا شکار ہوتا رہے گا احتجاج کے بعد اے ایس پی ملک سنگھار نے واقع کو نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ واقع میں جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
تشدد