5سالہ بچے پر تیزاب پھینکنے کامقدمہ،ڈاکٹر سمیت مزید تین گواہوں کے بیانات قلمبند

  5سالہ بچے پر تیزاب پھینکنے کامقدمہ،ڈاکٹر سمیت مزید تین گواہوں کے بیانات ...

  

ملتان (خصو صی رپورٹر )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو ملتان نے 5 سالہ بچے پر تیزاب پھینک کر(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

قتل کرنے کے مقدمہ میں ڈاکٹر سمیت مزید تین گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں جبکہ ملزمہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر کے مطابق ملتان کے علاقے سورج میانی میں پانچ سالہ بچے منتطر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ بچے کے والد مختار حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں  اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔ تفتیش کرنے کے بعد بچے کی رشتہ دار ملزمہ شمیم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمہ کو تفتیش کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا تھا۔تاہم بچہ دوران علاج جانبحق ہوگیا تھا۔ملزمہ کے خلاف فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہوں کے بیانات و شہادتیں قلمبند کی جارہی تھیں جو مکمل ہوچکی ہیں۔

تیزاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -