مناواں،دیرینہ دشمنی پر شہری کو قتل کرنیوالا اشتہاری پکڑا گیا

مناواں،دیرینہ دشمنی پر شہری کو قتل کرنیوالا اشتہاری پکڑا گیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) مناواں انوسٹی گیشن پولیس کی کارروائی۔دیرینہ دشمنی پر دن دیہاڑے سرعام چوک میں فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم زین نے چوک تلواڑہ میں 2ماہ قبل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مقتول وسیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں وسیم شدید زخمی ہو کر چند روز سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ملزم زین اور مقتول وسیم کے درمیان علاقے میں چوہدراہٹ کے معاملے پر پرانی عداوت چل رہی تھی۔

مزید :

علاقائی -