فیکٹری گودام میں آتشزدگی،لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

فیکٹری گودام میں آتشزدگی،لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) گجر پورہ کے علاقے میں ٹائر بنانے والی فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کے علاقے کرول گھاٹی رنگ روڈ کے قریب ٹائر فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

مزید :

علاقائی -