تیزاب سے جھلسانے کامقدمہ، ریمانڈ کی استدعامسترد، ملز م کو جیل بھجوانے کاحکم

  تیزاب سے جھلسانے کامقدمہ، ریمانڈ کی استدعامسترد، ملز م کو جیل بھجوانے ...

  

ملتان (خصو صی رپورٹر )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 ملتان نے گھریلو لڑائی کے باعث تیزاب(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

پھینککرجھلسانے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر جلالپور کے مطابق ملزم محمد عامر کے خلاف شہری غلام مصطفیٰ نے 20 جون کو مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا کہ مدعی کا اپنی بھابی سکینہ سے گھر میں معمولی جھگڑا ہوا تھا اور بھابھی نے مزہ چکھانے کی دھمکی دی اور اسی رات ملزم نے اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے اسکا جسم جھلس گیا اور اسے مضروب کردیا گیا جس پر پولیس نے ملزم کو دو روز بعد گرفتار کرکے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرایا اس دوران پولیس نے کوئی خاطر خواہ برآمدگی اور تفتیش نہیں کی جس پر عدالت نے پولیس استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

ریمانڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -