سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کیس کی سماعت 13 جولائی مقرر سابق بلدیاتی نمائندے خوشی سے نہال

  سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کیس کی سماعت 13 جولائی مقرر سابق ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق بلدیاتی نمائندوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری، سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کی بحالی(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

کے کیس میں 13 جولائی سوموار کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔کیس مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال کی عدالت میں سنا جائیگا۔اس بنچ میں مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال کے ہمراہ مسٹر جسٹس قاضی محمد امین احمد بھی شامل ہیں۔بلدیاتی اداروں کی بحالی کے کیس کی سپریم کورٹ میں تاریخ مقرر ہونے پر سابق بلدیاتی نمائندوں میں خوشی کی زبردست لہر دوڑ گئی ہے۔سابق میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور کونسلرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی کاوش رنگ لائی ہے۔ان شاء اللہ حق سچ کی فتح ہو گی۔ہم سب بحال ہو کر ایک مرتبہ پھر مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔

سپریم کورٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -