عوام کے مسائل حل کرنا ہمارامشن، ایم پی اے سلیم لابر کاتقریب سے خطاب
ملتان (سپیشل رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی ملک سلیم اختر لابر نے پی پی 212 یوسی 74میں ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے کوٹلہ ابوالفتح اورچاہ منشی والامیں ترقیاتی کاموں (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
کو وزٹ کیا اور منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 212 میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں کارپٹ روڈ،ٹف ٹائل روڈ،اور سوریج کے کام شامل ہیں آپ لوگوں کے مسائل کو حل کرنا میرا فرض ہے الیکشن میں آپ لوگوں سے جو وعدے کیے تھے ان کو پورا کرنیکی ہر ممکن کو شش کر رہا ہوں۔میرے ڈیرے کے دروازے آپ لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت کھولے ہیں۔ہماری حکومت کا مشن ہے کہ عوام کے مسائل کو عوام کی دہلیز پر حل کیا جائے اور میں وزیر اعظم عمران خان کا ورکر ہونے کی حیثیت سے حلقے کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہوئے حل کر رہا ہوں۔اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر رہنماء طارق خان اور ملک جمشید لابر نے کہا کہ یہ ایسے مسائل ہیں جنہیں آج سے پہلے کسی نے حل نہیں کیا آپ کو ووٹ سے کامیاب ہونے والے سابقہ حکومتوں کے نمائندوں نے کبھی ان مسائل کے حل کی طرف توجہ دینا ضروری نہیں سمجھا جس کی وجہ سے یہ علاقہ خستہ حالی کا شکار رہامگر آج تحریک انصاف کے دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے ہم ایم پی اے ملک سلیم اختر لابر کے بے حد مشکورہیں کہ انہوں نے اپنے فنڈ سے ہمارے مسائل کو حل کیا۔
سلیم اختر