کروناوائرس کا حملہ،ملتان‘ رحیم یارخان میں 3افراد جاں بحق

      کروناوائرس کا حملہ،ملتان‘ رحیم یارخان میں 3افراد جاں بحق

  

ملتان، رحیم یارخان(وقائع نگار،بیورو رپورٹ)نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کا مزید دو مریض دم توڑ گئے ہیں۔کورونا وائرس کے 13 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔15 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔نشتر ہسپتال کے کورونا وائرس آئسولیشن وارڈ میں داخل(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

63 مریضوں میں سے 32 مریض کورونا پازیٹو ہیں۔اب تک نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں لائے گئے 1521 مریضوں میں سے 544 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کورونا وائرس کے 147 مریض فوت ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے 324 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔36 ڈاکٹروں،13 نرسوں اور 6 پیرا میڈیکل سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ایک لیڈی ڈاکٹر فوت ہوچکی ہے۔نشتر ہسپتال میں 19 ہزار 368 افراد کے کورونا وائرس ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔2743 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کرونا وائرس کے شبہ میں شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج 80 سالہ شخص دم توڑ گیا انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کے تحت آبائی قبرستان میں جنازہ ادا کرتے ہوئے سپرد خاک کر دیا، حمد پور لمہ کے رہائشی 80 سالہ عبداللہ کو کرونا وائرس کے شبہ میں ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کے تحت جنازہ ادا کرتے ہوئے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاہے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -