جنوبی پنجاب صوبہ، سیاسی جماعتیں اہم ایشوپرکردار اداکریں، قاسم نون

  جنوبی پنجاب صوبہ، سیاسی جماعتیں اہم ایشوپرکردار اداکریں، قاسم نون

  

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)رکن قومی اسمبلی چیئر مین استحاق کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے بغیر جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام ممکن نہیں ہے تمام سیاسی جماعتوں کو جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام میں اپنا رول ادا کرنا ہو گا جنوبی پنجاب نمبروں کی گیم ہے جنوبی پنجاب میں سیکٹریٹ کا قیام صوبہ کے قیام کی شروعات ہیں میں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے حوالے سے اسمبلی میں آواز اٹھائی کہ کمیشن بنایا جائے اور(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا جائے انتظامی بنیادوں پر جنوبی پنجاب سیکٹریٹ کا قیام کیا گیا ہے جس میں 18ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری سپیشل سیکرٹری تعینات کئے جا رہے ہیں ملتان بہاول پور سیکٹریٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بہاول پور والے بھی تو وسیب کا حصہ ہیں سیکٹریٹ ملتان ہو یا بہاول پور اصل مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیزپر حل ہونا ہیں۔

قاسم نون

مزید :

ملتان صفحہ آخر -