رکشے سے مضر صحت برائلر گوشت برآمد

      رکشے سے مضر صحت برائلر گوشت برآمد

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ ) معروف سیاسی شخصیت کارکشہ مضر(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

صحت برائلر گوشت سپلائی کرتے پکڑاگیاتفصیل کے مطابق گذشتہ روز اطلاع ملنے پر پنجاب فوڈاتھارٹی، لائیوسٹاک اور پولیس اے ڈویڑن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرغی مارکیٹ اندھے والاپل سے ترنڈہ سوائے خان سپلائی رکشہ پر لے جاتے ہوئے مضرصحت گوشت بھاری مقدار میں برآمد کرلیااور ڈرائیور سے گوشت بارے معلوم کیاتو اس نے بتایاکہ گوشت عبدالطیف بھٹی کی دکان کاہے اور عوامی رش کافائدہ اٹھاکر چکمہ دے کرفرارہوگیاجس پر پنجاب فوڈاتھارٹی حکام نے مضرصحت گوشت قبضہ میں لے کر رکشہ برآمد کرلیادوران تحقیقات پنجاب فوڈاتھارٹی حکام، وٹرنری ڈاکٹر زاہدسلیم نے گوشت مضرصحت قراردیالیکن لائیو سٹاک حکام کی رپورٹ کے باوجود پنجاب فوڈاتھارٹی اور پولیس بااثر شخصیت کیخلاف مقدمہ درج کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے، ذرائع نے بتایاکہ چندماہ قبل بھی عبدالطیف بھٹی کی دکان پنجاب فوڈاتھارٹی نے ناقص صفائی ومضرصحت گوشت برآمدکرکے سیل اورجرمانہ کیاتھا۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -