ڈہرکی، کچہ پھر میدان جنگ، راکٹ لانچر حملے، فائرنگ،5اہلکا رزخمی

  ڈہرکی، کچہ پھر میدان جنگ، راکٹ لانچر حملے، فائرنگ،5اہلکا رزخمی

  

ڈہرکی (نامہ نگار) مسلسل رونتی کے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے وقفے وقفے سے شدید فائرنگ گزشتہ روز پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان معاملہ انتہائی تیزی آگئی ہے اپولیس اور ڈاکووں کی درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ ہورہا ہے اور پولیس نے عمرشراوردیگر ڈاکوؤں کے اہم مورچے ہیوی مشنری سے تباہ کرکے کئی کمین گاہوں کوآگ لگا کر مکمل(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

تباہ کردیاہے پولیس کی ا کامیاب کارروائیوں کیبعد ڈاکوؤں کابڑاٹولہ اپنے اصل اڈے سیپسپا ہوکر مختلف ٹولیوں میں تقسیم ہو کر پولیس پارٹی پرجدیدہتھیاروں سے فائرنگ کر رہے ہیں اور وقفے وقفے سے راکٹ لانچر کیگولے بھی فائر کر رہے ہیں جسکی وجہ سے ایس ایچ او سرحد آغا شمس الد?ن سمیت پانچ سے زائد دیگر پولیس اہلکار بھی زخمی ہو نیکی مصدقہ اطلاعات ملی ہے جبکہ پولیس کی جوابی کاروائی میں پانچ ڈاکو کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور دس سے زائد ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کرنے اور کچے کے علاقے میں کئی کمین گاہوں کوتباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے اس سلسلے میں پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نیڈاکوؤں کا پوری طرح گھیراتنگ کرکے چھوٹو اور انڈھڑگینگ کے ٹولہ کو بھی جو رونتی کچے کے ڈاکوؤں کی مددکرنے کیلئے کچے رونتی کے علاقہ میں پہنچیہوئے ہیں نے بھی پولیس پر شدید فائرنگ کی جسکی وجہ سے ہی ایس ایچ او تھانہ سرحد آغا شمس الد?ن اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں آخری اطلاعات تک پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ اور شدید فائرنگ کاسلسلہ جاری تھا پول?س نے ڈاکوؤں کوچاروں اطراف سے گھیررکھاہے جو کسی بھی وقت پولیس کیلئے بڑی خوش خبری کا باعث بن سکتی ہے گزشتہ روز ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر فرخ علی نے بھی چارج چھوڑنے سے پہلے ضلع گھوٹکی کے صحافیوں سیایک ملاقات کے دوران وعدہ کیا تھا کہ جاتیجاتے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف جار ی آپر?شن کے سلسلے میں میں خوش خبری دیکر جاؤں گا آج کی پولیس کی تیزی اس دعوے کی کڑی لگ رہی ہے گھوٹکی رونتی کیکچے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا تھانہ سرحد کا ایس ایچ او شمس الد?ن پٹھان طبی امداد لینے کیبعد زخمی ہونے کے باوجود آرام کرنے کے بجائے آپریشن کی نگرانی کرنے والے ڈی ایس پی آصف آرائیں کیساتھ اگلے مورچے پرپہنچ گیاہے جبکہ دوسری ضلع گھوٹکی کینئے مقرر ہونے والے ایس، ایس، پی، عمر طفیل نے سپہر ایس، ایس، پی، ضلع گھوٹکی کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے عمر طفیل کو ایس، ایس، پی آف?س پہنچنے پر پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی نئے ایس پی نیمختصرمیٹنگ کی اورافسران سمیت اہلکار روں سیکہا کہتمام اسٹاف ایمانداری اور نیک نیتی سے اپنا اپنا کام کرے شکایت ملنے پرانکے خلاف کارروائیہوگی بعد ازاں کچے میں جاری آپریشن کیسلسہ میں بھی غور کیا اور ترجمان کیمطابق جاری آپریشن میں مذید کامیابی حاصل کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے جسکا آج رات یا کل تک اچھا رزلٹ ملے گا۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -