سمگلرز کیخلاف گرینڈ آپریشن، ساڑھے 22کروڑ روپے کاسامان ضبط

  سمگلرز کیخلاف گرینڈ آپریشن، ساڑھے 22کروڑ روپے کاسامان ضبط

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ماڈل کسٹم کلکٹریٹس انفورسمنٹ ملتان نے جون 2020ء میں سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تقریباََ ساڑھے 22کروڑروپے کا سامان قبضہ میں لے لیا۔ قبضہ میں لئے گئے سامان میں غیر ملکی گاڑیاں اور دیگر سامان شامل۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ تفصیل کے مطابق کلکٹر کسٹم ملتان منزہ مجید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کلکٹرز اقصیٰ اسلم(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

(ساہیوال)، امجد امان (ملتان، ڈی جی خان)، عمر سجاد (صادق آباد)، فہد جمیل (فیصل آباد)، مقبول احمد (سرگودھا) اور جلال حیدر زیدی (جھنگ) کی سربراہی میں ٹیموں نے جون 2020ء میں نان کسٹم پیڈ سامان کی ترسیل روکنے کے لئے آپریشن کئے۔ سپریٹنڈنٹ حبیب الرحمن کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیموں میں انسپکٹرز وقاص مجید، آصف سندھو، شاہ نواز، محمد علی، عمیر احمد، رانا صادق سمیت دیگر نے ملتان، ڈی جی خان، فیصل آباد، میانوالی، صادق آباد اور جھنگ میں 6 لگڑری گاڑیوں، نان کسٹم پیڈ ہائی سپیڈ ڈیزل، پٹرول، گٹکا، چھالیہ، کپڑا اور سگریٹس قبضہ میں لیں۔ پکڑے گئے سامان کی کل مالیت22کروڑ40لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ ماڈل کسٹم کلکٹریٹس انفورسمنٹ ملتان نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ضبط

مزید :

ملتان صفحہ آخر -