پی ٹی سی ایل‘سندھی زبان میں کسٹمر سپورٹ سروسز شروع
اسلام آباد(پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے اپنی ہیلپ لائن 1218 پرسندھی زبان میں کسٹمر سپورٹ سروسز کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے ابتداء میں سندھی زبا ن میں سروس شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم کورونا وائرس کی عالمی وبا (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
کے باعث یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ پی ٹی سی ایل کے فلسفہ کی بنیاد برابری اور تمام لوگوں کے احترام پر ہے جبکہ مختلف مذہب، نسل، ثقافت اورزبان سے تعلق رکھنے والے تمام صارفین کی شمولیت کیلئے ہمیشہ سے کوشاں ہے۔ فریحہ طاہر شاہ، ترجمان پی ٹی سی ایل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا”قومی کمپنی ہونے کی حیثیت سے ہماری توجہ اپنے صارفین کی خدمت پر ہے اور ہم نے معاشرے کے تمام افراد کی شمولیت کیلئے کام کیا ہے۔ ہم آگے بڑھتے ہوئے اسی طرح کے مواقعوں کی تلاش جاری رکھیں گے تاکہ دیگر علاقائی زبانوں کو بھی منظم طریقہ کار کے تحت شامل کیا جاسکے کیونکہ ہم تمام علاقائی زبانوں کا نہ صرف احترام کرتے ہیں بلکہ انہیں اپناتے بھی ہیں۔پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کو اعلیٰ ترین خدمات اور اطمینان کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔“سندھی زبان کی شمولیت پہلے سے ہی تیاری کے مراحل میں تھی لیکن کورونا وائرس اور سندھ میں سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسے شامل نہیں کیا جاسکا۔ سندھی زبان کے اجرا کے بعد پی ٹی سی ایل مستقبل قریب میں دیگر علاقائی زبانوں کو بھی اپنے سسٹم میں شامل کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ جس کا مقصد سروسزکو پوری قوم تک پہنچنا ہے۔چونکہ پی ٹی سی ایل نے خود کو' نیو نارمل ' کے مطابق ڈھالا ہے اس لئے یہ امید کی جاتی ہے کہ ٹیلی کمیونیکشن سروس فراہم کرنے والا قومی ادارہ انفارمیشن اور کمیونیکشن ٹیکنالوجیز میں نئے افق کی تلاش اور اپنے تمام وسائل جدت پسندی کیلئے وقف کرے گا۔ امید کی جاتی کہ اس عمل سے موجودہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران نئے سماجی اور معاشی دور میں ملک کو معاونت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔