مظفرگڑھ: مقدمہ درج کرانے پرکاشتکار اغوا کے بعد قتل

          مظفرگڑھ: مقدمہ درج کرانے پرکاشتکار اغوا کے بعد قتل

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)مویشیوں کے بھانے کو آگ لگانے والے ملزمان نے اپنے خلاف ایف آئی آر درج کرانے پر کاشتکار کو اغوا کر کے قتل کر دیا ہے تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے نواحی علاقے شہر سلطان میں چند روزقبل ملزم رفیق احمدعرف ویٹا نے مبینہ طور پر(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

کاشتکار حاجی اللہ بخش گبول کے مویشیوں کے بھانے کو آگ لگا دی تھی جس میں مویشی بھی زندہ جل کر مر گئے تھے ملزمان کے خلاف بھانے کو آگ لگانے پر مقتول کی طرف سے مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس کی ملزمان کو رنجش تھی گزشتہ روز حاجی اللہ بخش گبول موٹر سائیکل پر اپنے کزن کے ھمراہ گھر جارہا تھا کہ راستے میں رفیق احمد عرف ویٹا نے مبینہ طور پر دیگر ملزمان کے ھمراہ روکا اور حاجی اللہ بخش کو زبردستی اپنے گھر لے گئے وہاں ملزمان نے خوب تشدد کیا اطلاع پر پولیس تھانہ شہر سلطان نے موقع پر پہنچ کر حاجی اللہ بخش گبول کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے راستے میں دم توڑ گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ھے اہل علاقہ نے ملزمان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ اور آر پی او ڈی جی خان سے ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ھے۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -