ایف بی آر:ریجنل دفاتر میں تعینات انسپکٹر ز کا ریکارڈ طلب

      ایف بی آر:ریجنل دفاتر میں تعینات انسپکٹر ز کا ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر کے ریجنل ٹیکس دفاتر میں تعینات انسپکٹرز کا ریکارڈ طلب کرلیاہے۔ انسپکٹرز کو ان لینڈ ریونیو آفیسرز کے عہدے پر ترقی دئیے جانیکا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر کے ریجنل ٹیکس دفاتر(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

میں خدمات سرانجام دینے والے تمام انسپکٹرز کا اگست تک ریکارڈ طلب کرلیاہے۔ ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو نے ملتان سمیت ملک بھر کے زونز میں تعینات انسپکٹرز کا ریکارڈ بھجوانا شروع کردیاہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ انسپکٹرز کو ان لینڈ ریونیو کے عہدے پر ترقی ملنے کا امکان ہے۔
طلب