ساہوکا،دوران ڈکیتی محنت کش قتل، ورثا ء کاپولیس کیخلاف مظاہرہ

  ساہوکا،دوران ڈکیتی محنت کش قتل، ورثا ء کاپولیس کیخلاف مظاہرہ

  

ساہوکا(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)دوران ڈکیتی قتل ہو نے والے محنت کش کے ورثانے لاش کو مین سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا،مظاہرین نے مین روڈ اڈا چھٹا میل پر ٹائر جلا کر بلاک کر دیا، جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، تفصیلات کے مطابق تھانہ(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

فتح شاہ کے علاقے 491ای کے رہائشی محنت کش ذوالفقار علی ولد باقر علی اپنے ڈیرہ پر موجود تھا کہ دو نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکووں نے لوٹ مار کی کوشش کی مذاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی فائرنگ کی زد میں آکر ذوالفقار علی موقع پر جانبحق ہوگیا اور موقع سے فرار ہو گئے ڈکیتی و چوری کی ان بڑھتی ہو ئی وارداتوں کے خلاف ورثانے لاش مین روڈ اڈا چھٹا میل رکھ شدید احتجاج کیا مظاہرین نے ٹائر جلا کر قومی شاہراہ کو مکمل بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہر ین نے وزیر اعلی پنجاب،آرپی او ملتان،ڈی پی او وہاڑی سے چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں کے خلاف از خود سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے پولیس کی یقین دہانی احتجا ج ختم اور مظاہرین منتشر ہو گئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -