ملتان:فوڈ اتھارٹی ٹیم کا غلہ منڈی میں بڑا آپریشن‘2دکانیں سیل

  ملتان:فوڈ اتھارٹی ٹیم کا غلہ منڈی میں بڑا آپریشن‘2دکانیں سیل

  

ملتان،ڈیرہ (سٹاف رپورٹر،سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے غلہ منڈی ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 372 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ‘ 279 کو وارننگ نوٹس‘46کو جرمانے‘14سیل‘1ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ، 8,112غیر معیاری جوس(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

کے ڈبے،300لیٹر نیچرل فروٹ ڈرنکس کو تلف کر دیا گیا‘غلہ منڈی میں آپریشن‘2آڑھت سیل‘آئل کی واضح رپورٹس نہ ہونے‘ نوٹسز پر عمل نہ کرنے پر جمیل آئل مرچنٹ وحافظ آئل ٹریڈرز کو سربمہر کیا گیا۔۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ملتان غلہ منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے سابقہ وارننگ نوٹسز پر عمل نہ کرنے،آئل کی واضح رپورٹس نہ ہونے،آئل ٹینکس کا ریکارڈ نہ ہونے،لیبلنگ نہ کرنے،خریدوفروخت کار یکارڈ نہ ہونے،صفائی کی ابتر صورتحال پر شیخ جمیل آئل مرچنٹ،حافظ آئل ٹریڈرز کو سربمہر کیا۔دوران کارروائی14,150لیٹر ناقابل سراغ آئل،450آئل ڈرمز،500کلو سوڈا ایش برآمد کیا گیا۔اسی طرح ملتان میں مزید چیکنگ کے دوران المعصوم فوڈز سنیکس یونٹ مس برانڈنگ کرنے، آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے،رینسڈآئل کے استعمال پر پاپڑ فیکٹری کو سربمہر کردیا گیا۔دوران کارروائی 300کلو خام مال،80کلو بیگز،40کلو لیز لیبلنگ برآمد کی گئی۔اسی طرح مضرصحت ملاوٹی دودھ کی فروخت،ٹیسٹ رپورٹ فیل ہونے پر مظفرگڑھ میں کامران خان ملک شاپ،خان آئس فیکٹری،عبدالقادر ملک کولیکشن سنٹر،راجن پور میں غیر معیاری گوشت کی فروخت پر شفیق چکن سیل پوائنٹ،فریش پروڈکٹس میں ایکسپائرڈاشیاء کی ملاوٹ،غیر معیاری فلیورز کے استعمال پر بہاولنگر میں ہمدرد سوئیٹس اینڈ بیکرز،خانیوال میں رضا بیکرز کو سیل کیا گیا۔اسی طرح مزید مصنوعی مٹھائی کے استعمال،غیر معیاری مشروبات کی فروخت پر خانیوال میں بسم اللہ ٹریڈرز،مظفرگڑھ میں پاکستان سوڈاواٹر،بہاولنگر میں داتا سوڈاواٹر کو سیل کیا گیا۔مزیدبراں کارروائیوں میں ملتان ڈویژن میں 109فوڈیونٹس کو وزٹ کیا‘81فوڈیونٹس کوناقص صفائی پروارننگ نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ22 فوڈپوائنٹس کو183,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ بہاولپورڈویژن میں 74دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور65شاپس مالکان کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ4فوڈ پوائنٹس کو پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر14ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں 90یونٹس کو چیک کیاگیااور55کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ09فوڈپوائنٹس کو68ہزار500روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے 90 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر 55 فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔اس کے علاوہ ملک شاپ,سوڈا واٹراورآئس فیکٹری سمیت 05فوڈیونٹس سیل کیے گئے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 09 فوڈ پوائنٹس کو 68 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -