سابق ایم پی اے غلام مرتضی چوہدری کی مولانا طارق جمیل کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات، علاقائی مسائل پرتفصیلی بات چیت

  سابق ایم پی اے غلام مرتضی چوہدری کی مولانا طارق جمیل کے ہمراہ وزیراعظم سے ...

  

ہارون آباد (نامہ نگار) وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ صوبائی صدر مسلم لیگ(ضیاء) غلام مرتضی چوہدری سابق ایم پی(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

اے نے مولانا طارق جمیل کے ہمراہ خصوصی ملاقات کی، علاقہ کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے اقدامات پر بات چیت کی گئی، سابق ایم پی اے چودھری غلام مرتضیٰ نے ملاقات کے حوالہ سے بتایا کہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو علاقہ کی پسماندہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور نہری وارہ بندی، واٹر سپلائی سکیم سمیت حلقہ بھر کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کی استدعا کی گئی، جس پر وزیر اعظم عمران خان نے علاقہ ہارون آباد کیلئے ہر ممکن حد تک کاوشیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا، ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں انعقاد پذیر ہوئی۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -