محترمہ فاطمہ جناح کی پاکستان جمہوریت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جاوید ہاشمی

        محترمہ فاطمہ جناح کی پاکستان جمہوریت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) سینئیر مسلم لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی برسی کے حوالے سے کہا (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

ہے کہ مادر ملت نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں زندگی کا ہر لمحہ قائداعظم کے ساتھ گزارا۔ ان کے ساتھ ہندوستان کے دور دراز علاقوں تک پہنچیں قیام پاکستان کے بعد جمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رکھی انھوں نے جنرل ایوب خان کے مارشل لا کو چیلنج کیا۔ 1965 کے انتخابات میں محترمہ نے جمہوری قوتوں کا ساتھ دیتے ہوئے جمہوریت کی شمع جلائی۔ ایوب خان نے دھاندلی کے ذریعے محترمہ کو ہرایا۔ آمریت کی یہ فتح درحقیقت جمہوریت کا راستہ روکنا چاہتی تھی۔ محترمہ فاطمہ جناح نے ان حالات کے باوجود اپنے بھائی کے پاکستان اور مسلمانوں کی امنگوں کیلئے آخری سانس تک جمہوریت کی شمع کو جلائے رکھا۔ مادر ملت ہمارے لئے روشنی کا ایک مینار ہیں جب تک پاکستان قائم ہے پاکستان اور جمہوریت کے لئے انکی بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

جاوید ہاشمیش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -