ڈیرہ میں بد فعلی کے بعد بچہ قتل، ملزم گرفتار

ڈیرہ میں بد فعلی کے بعد بچہ قتل، ملزم گرفتار

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): گیارہ سالہ طیب سے بدفعلی کر کے قتل کرنے والا سفاک درندہ گرفتار کرلیا ہے،تفصیلات (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

کے مطابق فرید آباد کے رہائشی عبدالمجید نے پولیس تھانہ سول لائن کو اطلاع دی کہ اس کا بیٹا طیب بعمر گیارہ سال جو کہ لاپتہ ہو گیا ہے کافی تلاش کرنے کے باوجود نہ مل رہا ہے جس پر تھانہ سول لائن پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ڈی پی او اختر فاروق نے گیارہ سالہ بچے طیب کے گم ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو جلد از جلد تلاش کرنے احکامات دیئے۔ایس ایچ او تھانہ سول لائن جہانزیب احمد معہ ٹیم نے بچے کی تلاش شروع کر دی جس کی لاش پیر عادل نہر سے ملی جس کو نامعلوم ملزم نے بد فعلی کر کے قتل کر دیا تھاایس ایچ او تھانہ سول لائن جہانزیب احمد نے بتایا کہ جدید طریقہ تفتیش اور دن رات کی انتھک محنت سے آخر کار طیب سے بد فعلی اور اس کے قتل میں ملوث نامعلوم ملزم عمر ولد اکرم سکنہ وہوا کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید قانونی کاروائی جاری ہے ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر مظلوم کی دادرسی اور فوری انصاف کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ ظالم کو سخت سے سخت سزا دلوانے کا تحرک جاری ہے۔

طیب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -