رحیم یارخان:چوری کی 20وارداتیں شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

  رحیم یارخان:چوری کی 20وارداتیں شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 20 وارداتیں ملزمان نقدی موٹر(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

سائیکل موڑ گندم سوٹ سولر پلیٹس طلائی انگوٹھی نلکا چارپائی جنریٹر مویشی اور درخت چرا کر فرار ہوگئے چوری کی پہلی واردات چک عباس کے رہائشی محمد اکمل کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان اشفاق وغیرہ نے 8 لاکھ روپے کی نقدی چرا لی دوسری واردات عاقل ٹاؤن کے رہائشی احمد علی کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان عارف حسین وغیرہ نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی اور گھریلو سامان چرا لیا تیسری واردات موضع جھورن کے رہائشی فیض الحسن کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان عبدالحمید وغیرہ نے 5 ہزار 500 روپے کی نقدی سولر پلیٹ اور طلائی انگوٹھی چرا لی چوتھی واردات لیاقت پور کے رہائشی انیل ملک کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 60 ہزار روپے کی نقدی چرا لی پانچویں واردات فیصل روڑ کے رہائشی نوید حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 20 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات ظفر آباد کے رہائشی صابر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 40 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات الفلاح ٹاؤن کے رہائشی عبدالخالق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا آٹھویں واردات نیو ٹاؤن کے رہائشی محمد سجاد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا نویں واردات ججہ عباسیہ کے رہائشی ساجد محمود کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان الہی بخش وغیرہ نے 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا دسویں واردات لیاقت پور کے رہائشی عبدالحکیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 15 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا گیارہویں واردات چک 141 کے رہائشی عبدالقیوم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا بارہویں واردات چک 31 کے رہائشی شمیم اختر کے ساتھ پیش آئی جہاں 8 ملزمان رب نواز وغیرہ نے 10 ہزار روپے مالیت کا نلکا اور چارپائی چرا لی تیرہویں واردات ملکانی کے رہائشی غلام قادر کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان سراج وغیرہ نے 12 ہزار روپے مالیت کا جنریٹر چرا لیا چودھویں واردات ٹبی لاڑاں کے رہائشی حیدر علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نور عرف نڈو وغیرہ نے 1 لاکھ 18 ہزار روپے مالیت کی گندم اور موٹر چرا لی پندرہویں واردات قذافی کالونی کے رہائشی غلام یٰسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کے سوٹ چرا لیے سولہویں واردات فتح پور کمال کے رہائشی محمد اقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان فیاض احمد وغیرہ نے 80 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا لیا سترہویں واردات واگہوان کے رہائشی ایاز احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان عبدالرزاق وغیرہ نے 75 ہزار روپے مالیت کی لکڑیاں چرا لی اٹھارویں واردات ٹبی جھلن کے رہائشی غلام عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان عقیل وغیرہ نے 60 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے انیسویں واردات کوٹلہ مبارک کے فاریسٹ گارڈ کے علاقہ میں ہوئی جہاں 5 ملزمان رفیق وغیرہ نے 57 ہزار 400 روپے مالیت کے درخت چرا لیے جبکہ بیسویں واردات خانبیلہ کے فاریسٹ گارڈ کے علاقہ میں ہوئی جہاں 6 ملزمان شوکت وغیرہ نے 1 لاکھ 41 ہزار 900 روپے مالیت کے درخت چرا لیے ملزمان فرار مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی.

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -