بجلی بلوں میں ریلیف ڈرامہ نکلا، عوام کی چیخیں

    بجلی بلوں میں ریلیف ڈرامہ نکلا، عوام کی چیخیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)وزیر اعظم کا گھریلوالیکٹرک صارفین کاریلیف پیکج ڈرامہ نکلا جن کی تین اقساط کی گئیں (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

تھیں ان کو جولائی کے بلوں نے چیخیں نکلوا دیں تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے وزیر اعظم نے گھریلو صارفین کو ریلیف پیکج دیتے ہوئے بجلی کے بلوں کی اقساط کر دی تھیں اور کہا گیا تھا کہ دوماہ کے بجلی کے بل نہیں لیں گے لیکن اس ماہ صارفین کو بجلی کے بھاری بلوں نے چیخیں نکلوا دی ہیں۔شہریوں راؤ احتشام الحق، ندیم، کاشف، بلال نے کہا کہ اگر حکومت ریلیف نہیں دی سکتی تھی تو اقساط بھی نہ کرتی اب اتنا زیادہ بل ادا کرنا مشکل ہو گیا ہم پہلے ہی گزارہ بڑی مشکل سے کررہے ہیں انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ غریب عوام پر یہ ظلم بند کیا جائے اور بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے۔
چیخیں