ہارون آباد:پٹواریوں کی تحصیلدار کیخلاف ہڑتال، شہری دھکے کھا کر واپس
ہارون آباد (نامہ نگار) ہارون آباد کے تحصیلدار حافظ عمران کے خلاف 6روز سے پٹواریوں کی ہڑتال جاری (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
ہے تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے تحصیلدار حافظ عمران کے ناروا سلوک کے خلاف 6روز سے مقامی پٹواریوں سمیت ضلع بہاولنگر کے پٹواریوں کی ہڑتال جاری ہے، دفتر بند ہیں،لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں لوگ آئے روز پٹوار خانہ کا طواف کرکے مایوس ہوکر خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں،انتقالات اور فردات کی عدم فراہمی سنگین مسئلہ بن گیا، جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید غم و غصہ پیدا ہوچکاہے۔لہٰذا سماجی و عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے پٹواریوں کے مسئلے کو فی الفور حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہڑتال