ملکی ترقی‘خوشحالی کیلئے حکومت، اتحادی جماعتیں متحد،چوہدری آصف مجید

  ملکی ترقی‘خوشحالی کیلئے حکومت، اتحادی جماعتیں متحد،چوہدری آصف مجید

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جیسا کوئی اور لیڈر نہیں 22کروڑ پاکستانی ان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے حکومت اور اتحادی جماعتیں متحد ہیں، انشا اللہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ملک کو کامیابی سے آگے لیکر چلیں گے۔ ان خیالات کااظہارایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورایم پی اے چوہدری آصف مجید نے سٹی ایریا میں وارڈ نمبر 46,47, اور وارڈنمبر49 میں 10ملین کی لاگت سے تعمیر،مرمت،بحالی سٹرک اور10ملین کی لاگت سے بچھائی جانے والی نئی سیوریج لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاکرتے ہوئے کیا۔ چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اورچوہدری آصف مجیدنے کہاکہ عام انتخابات میں حلقہ کی عوام سے جووعدے کئے وہ پورے کئے جارہے ہیں، حکومت کے کم وسائل کے باوجود شہربھرمیں ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں، کئی علاقوں میں بنیادی مسائل کاخاتمہ کردیاگیاہے جن میں پرانی بوسیدہ سیوریج لائنز، ٹوٹی پھوٹی سٹرکیں، ٹوٹے ہوئے مین ہولزان سب کاخاتمہ کرکے نئی سیوریج لائنز، گلیوں میں ٹف ٹائلز، مین ہولزکی مرمت، صاف پانی کے منصوبوں کی فراہمی سمیت دیگرمسائل حل کئے اورعلاقہ کی محرومیوں کاازالہ کیاجارہاہے، انہوں نے کہاکہ اگرکروناوباء آڑے نہ آتی توسٹی پیکج پربھی اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہوتے تاہم جیسے وباء کی سختیاں کم ہوں گی یہ سٹی پیکج کے ترقیاتی کام بھی تیزی سے شروع ہوں گے اورشہرایک ماڈل سٹی ثابت ہوگا۔اس موقع پر عمائدین علاقہ چوہدری امین کمبوہ، چوہدری ظہیراقبال، محمدافضل منگو،چوہدری اللہ دتہ،حاجی امجد کمبوہ،چوہدری یاسین،ملک ریاض احمد،جام پرویزنے کہاکہ ہمارے40سال سے رکے ہوئے ترقیاتی کام چوہدری آصف مجید اورچوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کراکر اپنے صحیح عوامی نمائندے ہونے کا ساتھ دیا ہے، چوہدری آصف مجید نے وارڈ نمبر 47کے لیے سیوریج اوردوگلیوں میں ٹف ٹائل کے فنڈ دے کرعلاقہ کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، چوہدری جاویدارشادکی کاوشیں بھی اس علاقہ کے لیے لائق تحسین ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء چوہدری جاوید ارشاد، چوہدری ظہوراحمد گجر،ڈسٹرکٹ ممبر ہیومن رائٹس گورنمنٹ آف پنجاب شمیل مرزا، پی ٹی آئی کے تحصیل انفارمیشن سیکرٹری عاصم غنی، زاہد سولنگی، تنویر کھرل اورعمائدین علاقہ کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

متحد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -