پنجاب میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

  پنجاب میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) چیف سیکرٹری پنجاب نے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کوہدایت کی ہے کہ محکمے خود احتساب کا عمل شروع کریں اور کرپٹ افسران اور ملازمین کے کیسز اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بھجوائیں۔جاری کردہ مراسلے میں تمام حکام کوانہوں نے کہاہے کہ (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

محکموں میں احتساب کا نظام مضبوط کرنے سے کرپشن کی روک تھام میں مدد ملے گی‘ انہوں نے کہا کہ محنتی اور ایماندار ملازمین کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔چیف سیکرٹری نے گھوسٹ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ سول سروس ریفارمز اور کفایت شعاری مہم کے حوالے سے صوبہ پنجاب کی جانب سے سفارشات مرتب کرنے کیلئے دو کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں، یہ سفارشات وفاقی حکومت کی ٹاسک فورسز کو پیش کی جائیں گی۔

ملازمین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -