تکمیل پاکستان، تعمیر وطن میں محترمہ فاطمہ جناح کااہم کردار، ندیم قریشی

  تکمیل پاکستان، تعمیر وطن میں محترمہ فاطمہ جناح کااہم کردار، ندیم قریشی

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیراعلٰی پنجاب، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب و ایم پی اے محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح نے اپنی زندگی قائداعظم اور پاکستان کیلئے وقف کر دی اور قیام پاکستان کی تحریک میں خواتین کی قیادت کی۔ بعد(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

ازاں تکمیل پاکستان اورتعمیر پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا۔وہ ایک مثالی خاتون تھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح? کی 53 ویں برسی کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ملتان دفتر میں منعقدہ سالانہ ”مادر ملت فاطمہ جناح کانفرنس "2020ء “ و دعایۂ تقریب سے صدارتی خطاب میں کیا۔ جس کے مہمانان خاص میں چئیرمین اوورسیسز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، معروف ماہر تعلیم حاجی ملک جہانگیر احمد انصاری، پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول میاں محمد ماجد اورصدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم شامل تھے مادر ملت کا نفر نس سے خطا ب کرتے ہو ئے محمد ندیم قریشی نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے وقت کے ڈکیٹیٹر کے سامنے جمہور یت کا علم بلند کیا اور اپنی سیا سی بصیرت اور جمہوری اقدار سے پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں ا پنا بھر پو ر کردار ادا کیا ہمیں پاکستان کی ترقی کے لے قائد اعظم? کے اصول اپنانا ہونگے محمد ندیم قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت بن چکا اب ہمیں پاکستان کو معاشی و اقتصادی طاقت بنانا ہے اور اس سلسلے میں نوجوان نسل پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہیکہ وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں ترجمان وزیراعلٰی پنجاب محمد ندیم قریشی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کا سنگ میل ثابت ہوگا ملتان کی تاریخی حثیت کو ختم نہی کیا جاسکتا وزیر اعظم اور وزیراعلٰی پنجاب کا یہ احسن اقدام ہے کہ انہوں نے سول سیکرٹریٹ کا آغاز کردیا ہے انشاء اللہ ملتان کی عوام کی امنگوں کے مطابق سیکرٹریٹ کا مسلہ حل ہوجاے گا میں نے وزیراعلٰی پنجاب سمیت اعلٰی قیادت کو ملتان کی عوام کے تحفظات سے ا?گاہ کردیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم شعیب اکمل ہاشمی اور نعیم اقبال نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح آج کی خواتین کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ہمیں انہیں نا صرف یاد رکھنا چاہئے بلکہ ان کی پیروی کرنے اور ان کیبتائے و دکھائے ہوئے راستوں پر چلنے کی ضررت ہے۔ تبھی ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنا سکیں گے۔ مادر ملت فاطمہ جناح کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر میاں محمد ماجد اور ملک جہانگیر احمد انصاری نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل کو اکابرین پاکستان کی خدمات و تعلیمات سے روشناس کروایا جائے کیونکہ اپنے اسلاف کو فراموش کر دینے والی قومیں زوال اور پستی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اس موقع پر تقریب کے اختتام پر قرا?ن خوانی اور محترمہ فاطمہ جناح کے درجات کی بلندی اور استحکام پاکستان اور کورونا وباء سے نجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گی۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء میں شیخ محمد ندیم، فاروق شریف اعوان، ملک منیر احمد، سعید ارشد، نبیل احمد، غفران حمید، عبداللہ ودیگر شریک تھے۔

ندیم قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -