ڈائریکٹر آرٹس کونسل بہاولپور رانااعجاز محمود چوک اعظم میں سپردخاک

  ڈائریکٹر آرٹس کونسل بہاولپور رانااعجاز محمود چوک اعظم میں سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک اعظم، سمہ سٹہ (بیورورپورٹ، نامہ نگار)ڈائریکٹر آرٹس کونسل بہاولپور رانا اعجاز محمود کی نماز جنازہ آبائی شہرچوک اعظم میں ادا کی گئی۔نمازجنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاوا، گروپ جوائنٹ ایڈ یٹر روزنامہ پاکستان ملتان شوکت اشفاق(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

محکمہ تعلقات عامہ کے ملتان،لیہ،وہاڑی،بہاولپور،رحیم یار خان،بہاول نگراور راجن پور کے ضلعی افسران وملازمین،ڈاکٹرز،وکلاء پروفیسرز،میڈیانمائندگان،سیاسی و سماجی شخصیات،شہریوں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔رانا اعجاز محمودنے ضلع لیہ میں طویل عرصہ خدمات انجام دیں وہ ملتان،لاہورمیں بھی تعینات رہے تاہم2016ء میں وہ ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن پروموٹ ہوئے۔اُن کا شمار محکمہ کے سینئراور قابل افسران میں ہوتا تھا اور وہ حال ہی میں ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل بہاول پور تعینات کیے گئے تھے۔مرحوم انتہائی خوش اخلاق،ملنساراور شفیق شخصیت کے مالک تھے۔مرحوم کے جسد خاکی کو آبائی شہرچوک اعظم میں سپرد خاک کیاگیا۔مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی۔ اظہارتعزیت‘ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ڈائریکٹر بہاول پور آرٹس کونسل اور سابق ڈائریکٹر تعلقات عامہ رانا اعجاز محمود کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رانا اعجاز محمود نے بہاول پور میں قیام کے دوران بہت کم عرصے میں یہاں کے لوگوں کو اپنی زندہ دلی اور علم وادب سے لگاؤ کے باعث اپنا گرویدہ بنا لیا۔ وائس چانسلر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا کرے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل بہاولپور رانا اعجاز محمودکی وفات پر صوبائی صدر پی ایس اے ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر عبدالرحمن ناصر و دیگر عہدیداران محمد نصیر چوہدری، ملک جاوید علی ارائیں، حاجی افضل ارائیں، ڈاکٹر منظور حسین ملک، پروفیسر ڈاکٹر مدحت کامل حسین، ملک ریاض حسین، میاں اقبال کھچی،ملک سعید احمد، ملک محمد طارق ارائیں،ایم شاہد خان، سراج مسن، محمد نعیم سلیم، محمد اسد الرحمن نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لیے دعا کرتے ہوئے ان کی علمی ادبی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈائریکٹرآرٹس کونسل بہاول پوررانااعجازمحمودکی وفات پرتعزیتی اجلاس‘ روزنامہ رھبر بہاول پورمیڈیاسینٹر ٹرسٹ کالونی میں تعزیتی اجلاس منعقدہوا اجلاس میں سیدعاصم اختر‘ عاطف اختر‘ شاہداختر بلوچ‘ سہیل احمدپاشی‘خرم شہزاد‘آصف کبیر‘ایازقریشی‘عبدالحمیدخان گھلو‘عبدالرزاق‘شیخ بلال‘ محمدنعیم‘ سلمان احمد‘ مہرزبیر‘رشیدنظامی‘ڈاکٹررضوان اشرف‘ محمدعمر فاروق‘ محمداقبال قریشی‘ ودیگرشریک تھے تعزیتی اجلاس میں سابق ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پور‘ڈائریکٹر آرٹس کونسل بہاول پور رانااعجازمحمود مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اوردعاکی گئی کہ اللہ مرحوم کی درجات بلندکرے اورلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہررندھاوا نے سینئرڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب رانا اعجاز محمودکی ناگہانی وفات پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک قابل افسر اور محکمہ کااثاثہ تھے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ ایک فرض شناس آفیسر سے محروم ہوگیا ہے اس خلاء کو مدتوں تک پُرنہیں کیاجاسکے گا۔محمدطاہررندھاوا نے مرحوم کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعاکرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے دکھ میں برابرمیں شریک ہیں۔
سپرد خاک