خانیوال: سمال انڈسٹری ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تقریب

  خانیوال: سمال انڈسٹری ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تقریب

  

خانیوال (بیورونیوز)سمال انڈسٹری ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

ڈاکٹر اشرف مغل نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد تھی انہوں نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی پسماندگی کو دور کر نے کے لیے نا صرف پر عظم ہے بلکہ تمام وسائل بروے کار لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سمال اسٹیٹ خانیوال کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ذاتی دل چپسی لیتے ہوے سمال اسٹیٹ خانیوال کی ڈیو لپمنٹ کے لیے 9کڑور روپے کی گرانٹ جاری کی جس سے سڑکیں، چار دواری، سیوریج،اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ سمال اسٹیٹ کے فعال اور آباد ہونے سے روز گار کے مواقع پیدا ہونگے غربت کا خاتمہ اور ترقی کا عمل تیز ہوگا انہوں نے کہا کہ سمال اسٹیٹ کی ترقی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرونگی،تقریب سے سمال انڈسٹری کارپوریشن کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالخالق ہاشمی،شیخ احمد رضا،شیخ جابر احمد قریشی،رانا ادریس،راؤ عزیز، رانا شبیر احمد،رانا مختار احمد، بسم اللہ ارم،محمد اشرف مغل،اسٹنٹ ڈائریکٹر فرحان ملک،مرزا یا مین، امتیاز علی اسد،طاہر نسیم،راشد بن امیر،غلام حیدر قریشی اور دیگر نے سمال اسٹیٹ کی ترقی کے لیے مختلف تجا ویز پیش کی اور مسز شاہدہ احمد کی کاوشوں کو سہراتے ہوے خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر اشرف مغل نے دو سالہ کار کردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی مطالبہ کیا کہ مینٹیننس اور نان کنٹر یکشن چارجز 2020تک معاف کیے جائیں اور چھوٹے تاجروں اور انڈسٹریل کو بنیادی سہولتیں دی جائیں تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی مسز شاہدہ احمد کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

تقریب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -