مرکزی علماء کونسل ضلع خانیوال کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات مولانا طارق جمیل انتقال کرگئے

      مرکزی علماء کونسل ضلع خانیوال کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات مولانا طارق ...

  

خانیوال (بیورونیوز)؎مرکزی علماء کونسل ضلع خانیوال کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات مولانا طارق جمیل انتقال کر(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

گئے انکی نماز جنازہ خواجہ عبدالماجد صدیقی نے پڑھائی۔ نمازجنازہ میں شیخ الحدیث دارالعلوم کبیر والا، مولانا ارشاد احمد، چیئر مین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،صوبائی صدر مولانامحمد مشتاق لاہوری، صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ مقبول احمد، صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری مولانا رسال الدین آزاد، سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید آصف شاہ بخاری،قاری اللہ بخش، ڈویژنل صدرملتان مولانا سعید ربانی، ضلعی صدر خانیوال مولانا لقمان حنبلی،مولانا خضر حیات، خواجہ حنظلہ محمود، مولانا محمد معاویہ بخاری، سید حسین احمد شاہ، مولانا ہارون شاکر، مولانا قاسم عثمانی،مولاناعطا المنعم، مولانا اجمل عباس اور کثیر تعدادمیں علماء اومعززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کی علمی،مذہبی،سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ نیک سیرت انسان تھے آخر میں انکی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور مرحوم کے والد قاری اللہ بخش سے اظہار تعزیت کی۔

انتقال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -