حاجی جاویداختر انصاری کے کیمپ آفس میں شاہ محمود قریشی‘ زین قریشی کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب

  حاجی جاویداختر انصاری کے کیمپ آفس میں شاہ محمود قریشی‘ زین قریشی کی صحت ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی جاوید اختر انصاری کے کیمپ آفس(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

شاہ رکن عالم کالونی میں گزشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین قریشی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی،اس موقع پر سیدرمضان فیضی،اقبال عاربی،چوہدری الیاس،چوہدری غلام قادر، مہراظہرچاون، سیدبابرشاہ، شہبازقریشی، راناندیم، رانانعیم، خواجہ صدیق صدیقی،شوکت کونسلر،چوہدری غنفضر،آصف پوتا،چوہدری یونس انصاری،چوہدری عبداللہ، مہرعارف چاون،مکی انصاری، رانااعجازالحق، عماریاسر،وقاص احمد،حاجی یونس انصاری،ملک جہانزیب،حاجی نعیم،اعظم اکرام انصاری،آصف وجڑ،شکیل انصاری،سیدزیدی شاہ،شوکت علی انصاری،قاضی نعیم اسلیم اورملک اشفاق بھٹی سمیت دیگر پارٹی کارکنان شریک ہوئے اس موقع پر حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم زین قریشی ہمارے عظیم رہنما ہیں،ملک کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے دونوں رہنماؤں کو کورونا سے جلد صحت یاب کرے تاکہ وہ پھر سے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سرگرم ہوں،میں تمام شہریوں اور پی ٹی آئی کے ورکروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے ان رہنماؤں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کریں۔یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سی ایم ایچ راولپنڈی جبکہ مخدوم زین قریشی آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔اختتام پرسٹی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف سیدبابرشاہ کی ہمشیرہ کی وفات پربھی اظہارافسوس کے بعدانکی کی درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تقریب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -