پاک فوج نے پانڈو سیکٹر میں ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا 

پاک فوج نے پانڈو سیکٹر میں ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چناری(آن لائن) پاک فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے پانڈو سیکٹر میں بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹرکومارگرایا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح پاکستانی فوج سے سرحدی خلاف ورزی کرنیوالے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹرکو پاکستانی علاقہ میں مار گرایا۔بھارتی آر می پوسٹ فنڈوری کراس کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کو پاکستانی فوج کے جانباز جوانوں نے ہٹ کر کے گرا دیا، ڈر ون طیارے کا ملبہ اس جگہ پر آکر گرا جو خطرناک پہاڑی ٹیلہ ہے،جہاں ایک طرف دشمن کی طرف سے فائرنگ کا خطرہ رہتاہے تو دوسری جا نب انسانی اپروچ سے باہر ہے کیونکہ وہاں انسانی جانوں کا ضیاع کا اندیشہ ہے۔ سرحدی علاقوں کے عوام نے پاک فوج کو دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی،بھارت کی ایک مرتبہ پھر دنیا میں سبکی ہوئی ہے اور پاک فوج نے واضح پیغام دیا ہے کہ ارض پاک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے عزائم خاک میں ملا د یے جائیں گے۔
کواڈ کاپٹر تباہ

مزید :

صفحہ اول -