یورپی ایوی ایشن ایجنسی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے لائسنس کی تفصیلات مانگ لیں

یورپی ایوی ایشن ایجنسی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے لائسنس کی تفصیلات مانگ ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے پاکستانی پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) پاکستان سے لائسنس کی تفصیلات مانگ لیں۔یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان ٹیلی کانفرنس اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی جی سی اے اے پاکستان اور ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری بھی شریک ہوئے۔یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے حکام نے یورپی یونین ہیڈکوارٹرز برسلز سے اجلاس میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یورپی حکام کے سوالات پر وضاحت کی اور مشکوک لائسنس کے معاملے پر اب تک کی تحقیقات اور عمل درآمد سے انہیں آگاہ کیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کی لائسنس کے اجراء کے طریقہ کار پر بھی وضاحت پیش کی گئی۔ذرائع کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پائلٹس کے لائسنس کی تفصیلات مانگ لی ہیں اور تمام تفصیلات بمعہ رپورٹ 21 جولائی تک فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یورپی ایوی ایشن ایجنسی

مزید :

صفحہ اول -