طبی عملے کے لیے ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری

طبی عملے کے لیے ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت سندھ نے طبی عملے کے لیے ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق کرونا کے خلاف جنگ میں لڑنے والے محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آگیا۔محکمہ صحت سندھ نے طبی عملے کے لیے ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری دے دی۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک تا 16 کو 17 ہزار ہیلتھ رسک الاؤنس دیا جائے گا،گریڈ 17 اور اوپر کے گریڈمیں 35 ہزار روپے ہیلتھ رسک الاؤنس دیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹس کو 15 ہزار اور ہاؤس آفیسرز کو10 ہزار الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے جبکہ نرسنگ اسٹوڈنٹس کو ساڑھے 5 ہزار روپے الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کے لیے بونس کا اعلان کیا تھا۔

بے نقاب

مزید :

صفحہ اول -