سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمتیں مستحکم ہیں، وزیراعلی سندھ

سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمتیں مستحکم ہیں، وزیراعلی سندھ

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمتیں مستحکم ہیں لیکن پنجاب میں زیادہ قیمتیں یہاں کی مارکیٹ کو غیر مستحکم کرسکتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزیراعلی ہاؤس میں گندم کے ذخیرے اور قیمتوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر خوراک ہری رام، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکرٹری فوڈ لئیق احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خوراک نے بتایا کہ سندھ میں گندم اور آٹے کی سپلائی اور قیمتیں مستحکم ہیں۔ اس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ پنجاب میں بڑھتی قیمتیں سندھ میں مارکیٹ کو غیر مستحکم کرسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے گندم کی نارمل ریلیز کا آغاز ستمبر کے مہینے میں ہوتا ہے۔ سیکریٹری خوراک لئیق احمد نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم کے بحران کی وجہ سے فورا ہی گندم کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -