وفاقی وزیر کو لفافے میں دستاویزات کا ملنا اداروں کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے: مرتضی وہاب 

وفاقی وزیر کو لفافے میں دستاویزات کا ملنا اداروں کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کو لفافے میں میں اہم دستاویزات کا ملنا اداروں کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرا ت کو اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی جن کاغذات کا پلندہ اٹھا کر واویلا کررہے ہیں ان میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ پوری وفاقی کابینہ ملک کے اہم مسائل مہنگائی، بے روزگاری اور معیشت کو ایک طرف رکھ کر بیان بازی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کی لفافہ والی بات مکمل غیر ذمہ دارانہ ہے۔ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب علی زیدی نے اسمبلی کے فلور پر خدا کی قسم کھا کر کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کیا کہتی ہے۔ مشیر قانون نے کہا کہ سندھ حکومت پر الزام تراشیاں کررہے ہیں کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو تبدیل کیا گیا جبکہ یہ رپورٹ سر بمہر اور سرکاری دستخط و مہر کے ساتھ ملی ہیں جو ہم نے پبلک  کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ایک وفاقی وزیر غلط بیانی کرسکتا ہے تو اسی قومی اسمبلی کے فلور پر دوسرا وزیر بھی جھوٹ بول سکتا ہے۔ جو کہتے تھے کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد فوراً دو سو ارب ڈالر آئیں گے۔ اب وہ جھوٹ بولنے والے کہاں چلے گئے ان کی نوکری بچانے کا واحد حل یہی رہ گیا ہے کہ پاکستان کی حقیقی سیاسی و جمہوری پارٹی پر الزام تراشیاں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے اہم مسائل کے بارے میں ہمیشہ آواز اٹھاتی رہے گی بھلے ہم پر کوئی بھی الزام لگایا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -