زیر تفتیش مقدمات جلد نمٹادیئے جائیں،ڈی پی او محمد شعیب

زیر تفتیش مقدمات جلد نمٹادیئے جائیں،ڈی پی او محمد شعیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو رو رپورٹ)زیر تفتیش مقدمات جلد از جلد نمٹا دئیے جائیں۔ مقدمات میں نامزد اشتہاری مجرمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے سرکل سرڈھیری کے پولیس افسران کے ساتھ منعقدہ کرائم اجلاس سے خطاب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سعید خان، ڈی ایس پی سٹی سرڈھیری عدنان اعظم خان، سرکل سرڈھیری ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سعید خان نے ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کوانوسٹی گیشن کی استعداد کار بڑھانے اور عصر حاضر کی جدید ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنے کے لیے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے جنوری سے لیکر آج تک تفتیشی معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پولیس افسران کو زیرِ تفتیش مقدمات جلد از جلد نمٹانے اورمقدمات میں نامزد مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے۔