دودھ کی قیمتوں میں اضافہ قابل قبول نہیں،فیصل علی بلوچ
کراچی (پ ر)آواز خلق فانڈیشن کے بانی و صدر فیصل علی بلوچ نے کہا کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی خبر نے عوام کو مزید پریشانیوں میں مبتلا کردیا اشیا صرف کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہیں ہیں مقررہ نرخوں میں کوئی چیز دستیاب نہیں کہاں ہیں کنزیومر رائٹس کی تنظیمیں اور کراچی انتظامیہ جو کسی بھی قسم کا نوٹس نہیں لے رہی غریب عوام کو بہت بری طرح سے کچلا جارہا ہے سفید پوش اب غذا سے محروم ہوتے جارہی ہے اس موقع پر آواز خلق فانڈیشن سیکریٹری جنرل صبا فضل نے کہا کہ عوام سے روٹی تک چھین لی گئی ہے کنزیومر رائٹس پر کوئی نہ بات کرتا ہے اور نہ کرنا چاہتا ہے بہت جلد ہماری کوارڈینیشن کمیٹی کمشنر کراچی سے ملاقات کرے گی اور کنزیومر رائٹس کے حوالے اور دیگر مسائل پر ان سے بات کرے گی آواز خلق فانڈیشن کے رہنماؤں نے دودھ کے نرخ میں من مانی قیمتوں کو مسترد کردیا اور مطالبہ کیا کہ مقررہ نرخوں پر ہی دودھ فروخت کیا جائے